تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کے بڑھتے اثرات، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تشویش

افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کے بڑھتے اثرات، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تشویش

کابل(پاکستان خبر)کابل میں ایک امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کے اثر و رسوخ میں اضافے کے باعث خطے کی سکیورٹی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان ایک بار پھر دہشت گردی کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنتا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان پر دہشت گردی کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔امریکی جریدے کے مطابق خدشہ ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف کوئی بڑا دہشت گرد منصوبہ دوبارہ افغانستان کی سرزمین سے جنم لے سکتا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2021 میں امریکی انخلا کے اثرات نہ صرف خطے بلکہ امریکا کے اہم شراکت دار پاکستان پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔مزید کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کو دوحہ معاہدے پر دوبارہ غور کرنا چاہیے، کیونکہ طالبان مبینہ طور پر اپنے کیے گئے وعدوں پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہے ہیں۔