برسلز(ویب ڈیسک)بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹس کی ایک نمائش منعقد کی گئی ہے، جس میں 15 جدید روبوٹس نے باورچی خانے کے امور جیسے برتن دھونا، اشیا ترتیب دینا اور فریج سنبھالنا احسن طریقے سے انجام دے کر سب کی توجہ مبذول کر لیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں گھروں کے کچن میں ایسے روبوٹس کا استعمال عام ہو جائے گا۔