تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

چین کے ریلوے اسٹیشن پر روبوٹس نے مسافروں کی رہنمائی سنبھال لی

چین کے ریلوے اسٹیشن پر روبوٹس نے مسافروں کی رہنمائی سنبھال لی

تیانجن( ویب ڈیسک) چین کے شہر تیانجن کے ریلوے اسٹیشن پر مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹس کو مسافروں کی رہنمائی اور مختلف خدمات کی فراہمی کے لیے آزمائشی طور پر تعینات کر دیا گیا۔حکام کے مطابق 10 سے زائد روبوٹس کو مسافروں کی حقیقی آمدورفت کے دوران مختلف شعبوں میں آزمایا جا رہا ہے تاکہ ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ان روبوٹس کو صفائی، معلومات کی فراہمی، معائنہ و سکیورٹی گشت، سکیورٹی جانچ میں معاونت اور خریداری کے دوران رہنمائی سمیت پانچ شعبوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ریلوے اسٹیشن آنے والے مسافروں نے روبوٹس سے گفتگو بھی کی اور ان کی مختلف صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا۔ حکام کا مقصد انہیں حقیقی ماحول سے ہم آہنگ کرنا اور شہری ریل نظام میں مسافروں کو زیادہ مؤثر اور جدید سہولیات فراہم کرنا ہے۔یہ تجربہ شہری ٹرانسپورٹ میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے بڑھتے ہوئے استعمال کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔