تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

رونالڈو کے دو گول بسم اللہ کہہ کر پنالٹی نے سب کی توجہ حاصل کر لی

رونالڈو کے دو گول بسم اللہ کہہ کر پنالٹی نے سب کی توجہ حاصل کر لی

ر یا ض( سپورٹس ڈیسک)پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کلب النصر کو النجمہ کے خلاف دو کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔میچ کے دوران رونالڈو نے دو گول اسکور کیے، تاہم ان کی کارکردگی سے زیادہ ایک خاص لمحہ سوشل میڈیا پر زیر بحث رہا جب انہوں نے پنالٹی لینے سے قبل بسم اللہ کہا۔انہوں نے چھپن ویں منٹ میں پنالٹی کے ذریعے گول کر کے اسکور دو تین کیا، جبکہ تہتر ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے ٹیم کی برتری مزید مستحکم کر دی۔اس شاندار کارکردگی کے بعد رونالڈو کے کیریئر گولز کی تعداد نو سو سڑسٹھ تک پہنچ گئی ہے اور وہ ایک ہزار گولز کے تاریخی سنگ میل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں جب انہوں نے اسلامی الفاظ استعمال کیے ہوں، اس سے قبل بھی ایک تقریب میں انہوں نے اپنے مستقبل کے ہدف کے حوالے سے انشاءاللہ کا لفظ استعمال کیا تھا۔سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، تاہم اس بارے میں خود رونالڈو یا ان کے قریبی ذرائع کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔