تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پارلیمنٹ لاجز کی توسیع کے لیے 1.5 ارب روپے مختص، نئی رہائشی سہولیات کی تعمیر کا فیصلہ

پارلیمنٹ لاجز کی توسیع کے لیے 1.5 ارب روپے مختص، نئی رہائشی سہولیات کی تعمیر کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان خبر)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پارلیمنٹ لاجز کی توسیع اور اراکین پارلیمنٹ کے اہل خانہ کے لیے اضافی رہائشی سہولیات کی تعمیر کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ یہ منصوبہ اسلام آباد کے سیکٹر جی فائیو ٹو میں مکمل کیا جائے گا، جہاں اراکین پارلیمنٹ کے لیے نئی رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔منصوبے کے تحت اضافی فیملی سوٹس تعمیر کیے جائیں گے جبکہ تقریباً 500 سرونٹ کوارٹرز بھی اس کا حصہ ہوں گے تاکہ اراکین کی رہائشی ضروریات بہتر انداز میں پوری کی جا سکیں۔سرکاری دستاویزات کے مطابق اس منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 7 ارب 40 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، جبکہ 30 جون 2026 تک اس پر 2 ارب 29 کروڑ روپے کے اخراجات متوقع ہیں۔حکام کے مطابق یہ منصوبہ پارلیمنٹ لاجز کی موجودہ گنجائش میں نمایاں اضافہ کرے گا اور اراکین پارلیمنٹ کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرے گا۔علاوہ ازیں موجودہ پارلیمنٹ لاجز کے ساتھ اراکین کے لیے 104 فیملی سوٹس پہلے ہی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق ان سوٹس کی تعمیر اپنے آخری مراحل میں ہے اور وہاں فنشنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔