تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

پٹرول پر 100 روپے فی لٹر ریلیف، وزیراعظم نے خصوصی سکیم شروع کردی

پٹرول پر 100 روپے فی لٹر ریلیف، وزیراعظم نے خصوصی سکیم شروع کردی

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام پر اضافی مالی بوجھ کم کرنے کیلئے خصوصی پٹرول ریلیف سکیم شروع کردی۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پٹرول مہنگا ہونے سے عوام کو درپیش مشکلات کا حکومت کو مکمل احساس ہے، مشکل وقت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔شہباز شریف کے مطابق موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور چھوٹی گاڑی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی سکیم متعارف کرائی گئی ہے۔سکیم کے تحت موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑی رکھنے والوں کو پٹرول پر 100 روپے فی لٹر ریلیف دیا جائے گا۔ دو اور تین پہیوں والی سواریوں کیلئے ماہانہ 20 لٹر، جبکہ 800 سی سی تک گاڑیوں کیلئے ماہانہ 30 لٹر پٹرول پر یہ رعایت دستیاب ہوگی۔وزیراعظم نے بتایا کہ اسلام آباد میں سکیم کا نفاذ آئندہ پیر اور منگل کی درمیانی شب سے، جبکہ ملک بھر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سکیم کیلئے رجسٹریشن آج سے شروع کردی گئی ہے اور طریقہ کار سے متعلق عوام کو آگاہی مہم کے ذریعے معلومات فراہم کی جائیں گی۔شہباز شریف نے موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور رجسٹریشن میں تعاون پر صوبائی حکومتوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔