تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

بجلی صارفین کو ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ ریلیف ختم ہونے کا امکان

بجلی صارفین کو ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ ریلیف ختم ہونے کا امکان

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو ملنے والا ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ریلیف رواں ماہ ختم ہونے جارہا ہے، جس کے بعد اگلے ماہ بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی صارفین کو جنوری تا مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 67 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف حاصل ہے، تاہم جون 2026 سے نافذ اس ریلیف کی تین ماہ کی مدت اگست میں مکمل ہوجائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے بعد اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اگلے ماہ سے نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نئی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے، جس میں صارفین پر 23 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ منتقل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ یہ اضافہ تقریباً ایک روپے فی یونٹ بنتا ہے، تاہم حتمی اضافے کا فیصلہ نیپرا کرے گا۔