تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

رن آؤٹ تنازع جان لیوا، امپائر قتل

رن آؤٹ تنازع جان لیوا، امپائر قتل

ممبئی( سپورٹس ڈیسک)بھارت میں ایک مقامی کرکٹ میچ کے دوران معمولی تنازع نے خوفناک رخ اختیار کر لیا جہاں رن آؤٹ کے فیصلے پر امپائر کو قتل کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں پیش آیا جہاں امپائر ڈولا اجیت بابو میچ کے دوران پیش آنے والے تنازع کا شکار بنے۔پولیس کے مطابق اتوار کی شام تین ٹیموں کے درمیان جاری میچ میں رن آؤٹ کے فیصلے پر جھگڑا ہوا جسے امپائر اور ان کے ساتھی نے وقتی طور پر ختم کرا دیا تھا۔بعد ازاں ایک تماشائی اس معاملے پر مشتعل ہوگیا اور امپائروں کو بات چیت کے بہانے بلایا، جہاں دوبارہ تلخ کلامی کے دوران اس نے اچانک چاقو سے حملہ کر دیا۔حملے کے نتیجے میں امپائر شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔اہل خانہ کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں تھا اور اس نے پہلے سے حملے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔