تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

دیہی خواتین پنجاب کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں، مریم نواز

دیہی خواتین پنجاب کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں، مریم نواز

لاہور(پاکستان خبر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دیہی خواتین صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ ان کی محنت اور خدمات کا اعتراف کرنا ہی دیہی خواتین کے عالمی دن کو منانے کا بنیادی مقصد ہے۔عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے دیہی خواتین کی عظمت، قربانیوں اور انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت، محبت، احساسِ ذمہ داری اور ایثار کی روشن مثال ہیں۔ ان کی کوششوں سے کھیت سرسبز ہوتے ہیں، گھر آباد رہتے ہیں اور معیشت کو استحکام ملتا ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دیہی خواتین صرف محنت کش نہیں بلکہ پنجاب کی ترقی کے سفر میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔ دیہی خواتین سمیت تمام عورتوں کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ دیہی خواتین محض کاشت کاری تک محدود نہ رہیں بلکہ خود فیصلے کرنے کے قابل ہوں اور معاشی طور پر بھی مضبوط بنیں۔مریم نواز نے کہا کہ دیہی خواتین کی شمولیت کے بغیر ایک مضبوط، خودکفیل اور خوشحال پنجاب کی تعمیر ممکن نہیں۔ صوبائی حکومت نے ان خواتین کے لیے نئے مواقع، سہولتوں اور ہنرمندی کے پروگرام متعارف کرائے ہیں۔ ان کے مطابق دیہی خواتین کسان کارڈ، لائیوسٹاک کارڈ اور ہمت کارڈ سے بھی فائدہ اٹھا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دیہی آبادی کی خواتین کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پنجاب کے تمام بنیادی مراکزِ صحت کو جدید بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ کاروبار کے لیے بلا سود قرضوں، لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظائف کے ذریعے دیہی لڑکیوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کی کوششیں جاری ہیں۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ دیہی خواتین کو ترقی کے عمل میں مؤثر طور پر شامل کرنے کے لیے ہنر سکھانے کے پروگرام بھی شروع کیے جا رہے ہیں۔ خواتین کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مویشی دیے جا رہے ہیں، جبکہ ورچوئل پولیس اسٹیشن کا قیام بھی خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔