ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے اور رقم منتقلی کے لیے تیار ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق قرض کے استعمال کے مقصد پر ایرانی حکومت کے مختلف اداروں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران کو امریکا کی جانب سے سخت پابندیوں کا سامنا ہے، جن میں تیل کی برآمدات، بینکاری کے شعبے اور عالمی مالیاتی نظام تک ایران کی رسائی کو محدود کرنے والی پابندیاں بھی شامل ہیں۔