تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

روسی حملے سے یوکرین میں شدید سردی سے لاکھوں متاثر

روسی حملے سے یوکرین میں شدید سردی سے لاکھوں متاثر

کیف( مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرین کے دارالحکومت کیف نے کہا ہے کہ روس نے رواں سال اب تک یوکرین کے توانائی کے شعبے پر سب سے شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں شدید سرد موسم میں لاکھوں افراد حرارت سے محروم ہو گئے ہیں۔یوکرینی حکام کے مطابق رات گئے روسی میزائل اور ڈرون حملوں نے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے باعث ایک ہزار سے زائد عمارتوں میں ہیٹنگ سسٹم بند ہو گیا۔ اس وقت درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب تھا۔یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو شدید سردی میں نشانہ بنانا روس کی جانب سے سفارتی کوششوں کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے اور امریکا کی امن کوششوں کو سنجیدگی سے نہ لینا ظاہر کرتا ہے۔