اسلام آباد (پاکستان خبر) روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف پاکستان کا چار روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے روسی ہم منصب کو الوداع کیا۔روسی وزیر داخلہ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے خلوص اور محبت کی یادیں لے کر واپس جا رہے ہیں۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ روسی وزیر داخلہ کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔