تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

کیف پر روسی میزائل حملے، 24 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی

کیف پر روسی میزائل حملے، 24 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی

کیف( مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں مزید 24 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔یوکرینی حکام کے مطابق روس نے پیر کے روز مسلسل دوسرے ہفتے کیف میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، یہ حملہ اہم نیٹو اجلاس سے ایک روز قبل کیا گیا۔صبح کے وقت ہونے والے حملے میں کیف کے پوڈلسکی ضلع میں ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، جہاں عمارت کی کئی منزلیں تباہ ہو کر دو حصوں میں تقسیم ہو گئیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق بیلسٹک میزائل حملے کے دوران 10 سے زائد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ آسمان پر روشنی کی چمک بھی دیکھی گئی۔حکام کے مطابق روسی حملوں میں دارالحکومت کیف میں 16 افراد ہلاک ہوئے جبکہ مضافاتی علاقے وِشنِیوے میں مزید 8 افراد جان سے گئے۔ حملوں کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔