تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، اسحاق ڈار یوم سیاہ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، عالمی برادری سے حق خودارادیت کا مطالبہ ایران کا مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق مغربی کنارے میں اسرائیل پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ایرانی فنڈنگ کے بعد حزب اللہ کی ممکنہ جنگ کیلئے تیاریاں دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ 5 سال میں 11 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف سنگاپور اور سعودی آرامکو کا 2027 سے زیرِ سمندر تیل ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ملک بھر میں ایل پی جی مہنگی، لاہور اور جڑواں شہروں میں 600 روپے فی کلو ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، منیبہ علی پاکستان ٹیم کی کپتان مقرر مقامی ایل پی جی کی نصف سے زائد پیداوار پر 45 کمپنیوں کی اجارہ داری پاتھم نسانکا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر پاکستان نے ورلڈ نو میڈ ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا یو ایف سی مقابلے دیکھنے ابو ظبی پہنچ گئیں
پاکستان خبر

سیف سٹی منصوبہ آخری مرحلے میں داخل، اسلام آباد کو محفوظ شہر بنانے کی تیاریاں تیز

سیف سٹی منصوبہ آخری مرحلے میں داخل، اسلام آباد کو محفوظ شہر بنانے کی تیاریاں تیز

اسلام آباد ( پاکستان خبر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کرتے ہوئے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں منصوبے کے دوسرے مرحلے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جاری کام کو تیز کرتے ہوئے تیس مئی تک دوسرے مرحلے کی تکمیل یقینی بنائی جائے، جبکہ وزیر داخلہ نے واضح ہدایت دی کہ منصوبہ مقررہ وقت میں ہر صورت مکمل کیا جائے۔محسن نقوی نے کہا کہ شہر میں مرکزی کمان اور کنٹرول نظام کو جدید بنایا جائے گا اور پولیسنگ، ٹریفک اور شہری سہولیات کو ایک مربوط نظام کے تحت لایا جائے گا تاکہ جرائم کی روک تھام کو مؤثر بنایا جا سکے۔اجلاس میں سیف سٹی ہیڈکوارٹر کے نئے ڈیزائن کی منظوری بھی دی گئی، جبکہ حکام نے بتایا کہ منصوبے کے دوسرے مرحلے پر پچھتر فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید کیمروں اور نگرانی کے نظام کی تنصیب جاری ہے، جبکہ فائبر آپٹک نیٹ ورک بھی بچھایا جا چکا ہے، اور جلد باقی کام مکمل کر کے آزمائشی مرحلہ شروع کیا جائے گا۔اجلاس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور منصوبے کی بروقت تکمیل کے عزم کا اظہار کیا، جس کا مقصد دارالحکومت کو مزید محفوظ اور جدید شہر بنانا ہے۔