اسلام آباد( کامرس ڈیسک)ایف بی آر نے اسٹیل سیکٹر میں بجلی پر سیلز ٹیکس کی شرح اور رعایتی نرخوں کی شرائط مزید سخت کردی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیل ری رولرز بجلی کے فی یونٹ 30 روپے سیلز ٹیکس دیں گے، جبکہ سابق فاٹا اور پاٹا کے اسٹیل میلٹرز و کمپوزٹ یونٹس کیلئے مقامی اسکریپ کی صورت میں شرح 20 روپے اور مخصوص شرائط پوری ہونے پر 5 روپے فی یونٹ ہوگی۔ بجلی پر وصول ٹیکس ایڈوانس تصور کیا جائے گا جسے آؤٹ پٹ سیلز ٹیکس کے خلاف ایڈجسٹ کیا جاسکے گا۔