تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایران پر پابندیاں مرحلہ وار ختم ہوں گی، امریکی وزیر خزانہ

ایران پر پابندیاں مرحلہ وار ختم ہوں گی، امریکی وزیر خزانہ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں میں کسی بھی قسم کی نرمی مرحلہ وار اور تدریج کے ساتھ کی جائے گی۔ریگن قومی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بھی پابندیاں ختم کی جائیں گی وہ فوری طور پر نہیں بلکہ بتدریج ختم ہوں گی تاکہ پالیسی کے اثرات کو بہتر انداز میں منظم کیا جا سکے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں شروع کی گئی معاشی پالیسی کے تحت امریکی حکام نے ایران سے منسلک تقریباً ایک ارب ڈالر مالیت کے ڈیجیٹل مالیاتی اثاثے بھی ضبط کیے ہیں۔امریکی وزیر خزانہ کے مطابق ان اقدامات کا مقصد ایران پر اقتصادی دباؤ برقرار رکھنا اور مالیاتی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ماہرین کے مطابق ایسے بیانات عالمی مالیاتی اور سیاسی تناؤ میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں، جبکہ ایران کی جانب سے اس حوالے سے ردعمل سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔