تازہ ترین
وزیراعظم کی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت سمر انٹرن شپ؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست بھارتی آپریشن سندور کی ڈاکومینٹری حقائق کے منافی ہے: آئی ایس پی آر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک طالبان حکومت کیخلاف 24 شہروں میں احتجاج، خواتین کے حقوق کا مطالبہ امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ میلانیا ٹرمپ کی محدود عوامی سرگرمیاں، نئی بحث چھڑ گئی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بدستور شدید متاثر امریکی تیل کے اسٹریٹجک ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے پی ٹی وی کیلئے 13 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیا سندھ میں گیس کا اہم ذخیرہ دریافت، نئی ایکسپلوریشن راہ کھل گئی بجلی صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 4 فاسٹ بولرز کھلانے پر غور انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط رونالڈو اور جارجینا کی گھر میں سادہ شادی، بڑی تقریب بعد میں ہوگی
پاکستان خبر

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر سے زائد قرض کی مدت میں توسیع کر دی

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر سے زائد قرض کی مدت میں توسیع کر دی

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر سے زائد قرض کی مدت میں توسیع کر دی ہے، جس کے باعث پاکستان پر فوری بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یہ رقم پاکستان کو متحدہ عرب امارات کو واجب الادا ادائیگیوں کے لیے فراہم کی تھی، جس کی ابتدائی مدت تین ماہ مقرر کی گئی تھی۔قرض کی مدت بڑھائے جانے کے بعد پاکستان کو مختصر مدت میں اہم مالی سہارا حاصل ہوگیا ہے، جبکہ بیرونی ادائیگیوں کے معاملات میں آسانی پیدا ہوگی۔اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق 5 ارب ڈالر کے قرض رول اوور ہونے کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال مزید بہتر ہوئی ہے اور فوری مالی دباؤ میں نمایاں کمی آئی ہے۔