ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے یمن سے ملحقہ دو علاقوں میں اپنے شہریوں کو ممکنہ حملوں کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔سعودی ادارہ سول ڈیفنس نے ابہا اور خمیس مشیط کے اطراف کے علاقوں کیلئے یہ انتباہ جاری کیا ہے۔ ایران نواز حوثی باغیوں اور سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز کے درمیان گزشتہ ہفتے سے لڑائی میں شدت آئی ہے۔20 جولائی کو حوثیوں نے سعودی ناکہ بندی کے ردعمل میں بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی۔گزشتہ ہفتے بڑی کارروائی کے بعد حوثیوں نے بحیرہ احمر کے مغربی ساحلی علاقے اور آبنائے باب المندب پر قبضے کا دعویٰ کیا، جس کے نتیجے میں یمنی حکومتی فورسز کو ان علاقوں سے پسپائی اختیار کرنا پڑی۔