تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

سعودی عرب نے ایران جنگ میں مداخلت کے دعوے کی سختی سے تردید کر دی

سعودی عرب نے ایران جنگ میں مداخلت کے دعوے کی سختی سے تردید کر دی

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی سفارتخانے کے ترجمان فہد ناظر نے واشنگٹن پوسٹ کی اس خبر کی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے پر اُکسایا۔فہد ناظر نے ایکس پر کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ایران کے ساتھ سفارتی کوششوں کے ذریعے مسائل حل کرنے کی حمایت کی ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ رابطوں کے دوران ان پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیل اور سعودی عرب نے کئی ہفتوں تک ایران پر حملے کے لیے لابی کی تھی۔واضح رہے کہ آج سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل ریفائنری سعودی آرامکو پر ڈرون حملہ ہوا، جس سے آگ لگ گئی اور ریفائنری بند کر دی گئی۔