ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کے حالیہ حملوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا۔اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے شہریوں اور شہری املاک کو نشانہ بنانا ان کے انتہا پسندانہ عزائم اور کشیدگی بڑھانے کی پالیسی کو ظاہر کرتا ہے۔ترکی المالکی کے مطابق اتحادی افواج ان حملوں کے خلاف ذمہ داری اور پختہ عزم کے ساتھ کارروائی کریں گی، جبکہ حوثیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام ضروری دفاعی اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اس سے قبل یمنی حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر حملوں میں متعدد شہری زخمی ہوئے تھے۔سعودی فوجی اتحاد کے مطابق پیر کو خمیس مشیط، ابہا اور طائف سمیت سعودی شہروں کو حوثیوں نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 13 شہری زخمی ہوئے۔