کراچی ( کامرس ڈیسک) عرب میڈیا کے مطابق بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو دوبارہ فعال کردیا ہے، جس کے ذریعے مملکت کے مشرقی علاقوں میں واقع تیل کے میدانوں سے خام تیل بحیرہ احمر کی بندرگاہ ینبع تک پہنچایا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق 13 ستمبر کو ہونے والے حملوں کے بعد پائپ لائن بند کردی گئی تھی، جس کے نتیجے میں برآمدی ٹرمینل پر خام تیل کی لوڈنگ بھی رک گئی تھی۔آبنائے ہرمز کے راستے بحری آمدورفت میں کمی کے باعث پاکستان نے سعودی عرب کی ینبع بندرگاہ سے خام تیل کی ترسیل بڑھا دی تھی۔