تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔مرکزی بینک کے مطابق اپریل اور مئی کے دوران مہنگائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد مئی میں بنیادی مہنگائی بڑھ کر 8.7 فیصد تک پہنچ گئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت مالیاتی کھاتوں پر دباؤ اعتدال کی سطح پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2026 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی جبکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 17.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع نے مجموعی معاشی صورتحال کو متاثر کیا ہے۔ اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ 0.3 ارب ڈالر خسارے میں چلا گیا، تاہم حکومت نے اخراجات میں احتیاط کے ذریعے مالیاتی خسارے کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی ہے۔مرکزی بینک کے مطابق نجی شعبے کے قرضوں میں تقریباً 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔