تازہ ترین
دھاندلی کی باریک وارداتوں کی ماہر پیپلز پارٹی خود دھاندلی کا شور مچا رہی ہے: مریم نواز آزاد کشمیر کو کسی صورت مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیا جائے گا: بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر احتجاج کے پیچھے بھارتی سرپرستی رکھنے والے عناصر موجود ہیں: خواجہ آصف راولاکوٹ میں مسلح عناصر کے خلاف سکیورٹی آپریشن جاری جاپان زلزلہ، ہلاکتیں 13 تک پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں جاری نیتن یاہو کے دورہ امریکا پر واشنگٹن میں احتجاج جنگ اور پابندیوں کے باوجود ایرانی معیشت برقرار ٹرمپ کا نیتن یاہو پر تنقید، جنگ میں الجھانے کا الزام نئے مالی سال کیلئے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ روپے مقرر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 2 ڈالر سے زائد بڑھ گئیں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کیلئے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ ایک کروڑ ایرانی ریال کے نوٹوں کا پیکٹ تقریباً 4 ہزار 500 سے 5 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب شاہد آفریدی کراچی کے حالات پر تشویش میں مبتلا فاطمہ ثناء دی ہنڈریڈ کھیلنے انگلینڈ روانہ بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹن ڈوشیٹے مستعفی پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں میدان میں اترے گی
پاکستان خبر

سپریم کورٹ کا فیصلہ، نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل

سپریم کورٹ کا فیصلہ، نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل

اسلام آباد( پاکستان خبر) سپریم کورٹ نے نیب مقدمات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ نیب کیسز کی سماعت کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس نہیں ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب مقدمات میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں اب وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت حاصل نہیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت آنے والے نیب سے متعلق تمام مقدمات وفاقی آئینی عدالت کو منتقل تصور کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، تاہم رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے اسے واپس کر دیا تھا۔سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد عمران خان کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت بھی وفاقی آئینی عدالت میں ہوگی۔