تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے

ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے

کراچی( کامرس ڈیسک)سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان کی بزنس ریڈی رینکنگ میں مزید بہتری لانے کے لیے مختلف اہم اقدامات کی منظوری دے دی۔ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان بزنس انٹری کیٹیگری میں 101 معیشتوں میں 17ویں نمبر پر ہے، جبکہ اس کیٹیگری میں ملک کا اسکور 86.64 ہے۔ کمپنیوں کی رجسٹریشن اور بعد ازاں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق معلومات خودکار نظام کے ذریعے ایف بی آر کو فراہم کی جارہی ہیں۔ایس ای سی پی، ایف بی آر اور بورڈ آف انویسٹمنٹ اضافی معلومات کے تبادلے کے لیے باہمی تعاون کریں گے، جبکہ ماحولیاتی تقاضوں اور مختلف اجازت ناموں سے متعلق معلومات کا لنک بھی ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر مہیا کیا جائے گا۔ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں اور خواتین کاروباری افراد کے لیے سرکاری معاونتی پروگراموں کی تفصیلات بھی ویب سائٹ پر فراہم کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کے حوالے سے صنفی بنیادوں پر اعدادوشمار بھی جاری کیے گئے ہیں۔جاری کردہ اعدادوشمار میں مرد و خواتین شیئر ہولڈرز، ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹوز اور حقیقی مالکان کی تفصیلات شامل ہیں۔ ایس ای سی پی کمپنی ڈائریکٹرز اور حقیقی مالکان سے متعلق صنفی بنیادوں پر مزید ڈیٹا سیٹ بھی تیار کرکے شائع کرے گی۔