تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایس ای سی پی اصلاحات کے باعث کیپیٹل مارکیٹ میں تیزی، 6 ماہ میں 20 ارب روپے سے زائد سرمایہ اکٹھا

ایس ای سی پی اصلاحات کے باعث کیپیٹل مارکیٹ میں تیزی، 6 ماہ میں 20 ارب روپے سے زائد سرمایہ اکٹھا


اسلام آباد ( کامرس ڈیسک) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی اصلاحات کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک کی کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 9 کمپنیوں نے ابتدائی عوامی پیشکش (IPO) کے ذریعے مختلف شعبوں میں 20 ارب روپے سے زائد سرمایہ اکٹھا کیا۔ ان کمپنیوں کا تعلق مینوفیکچرنگ، پیٹرولیم، ڈیری، اسلامی مالیات، پولٹری، رئیل اسٹیٹ اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں سے ہے۔ایس ای سی پی کے مطابق اصلاحات کے باعث کمپنیوں کے لیے سرمایہ حاصل کرنا اور اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ کا عمل پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی مشترکہ کمپنی سروس لانگ مارچ ٹائرز نے جدید کار ٹائر بنانے کے پلانٹ کے لیے 7.8 ارب روپے اکٹھے کیے۔ اسی طرح ستارہ پیٹرولیم نے 4.83 ارب روپے حاصل کیے، جس سے آئل اسٹوریج، فیول اسٹیشنز اور لاجسٹکس نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی۔غنی ڈیریز نے 3.4 ارب روپے اکٹھے کیے اور قابلِ تجدید توانائی، جدید زرعی سہولیات اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والی پہلی لسٹڈ کمپنی بن گئی۔پاکستان قطر تکافل کو سرمایہ کاروں کی جانب سے غیر معمولی دلچسپی ملی، جہاں پیشکش کو 21 گنا زیادہ سبسکرپشن حاصل ہوئی اور 13 ہزار سے زائد سرمایہ کاروں نے حصہ لیا۔وحدت پولٹری نے تقریباً ایک ارب روپے اکٹھے کیے، جن سے پولٹری فارمز کی توسیع اور پراسیسڈ انڈوں کی پیداوار کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ اسی دوران دو نئے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس کے ذریعے عوام کو جائیداد کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی فراہم کیے گئے۔ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ یہ اصلاحات پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کو مزید مضبوط، شفاف اور سرمایہ کار دوست بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔