تازہ ترین
23 سال بعد پاکستانی صدر کا جرمنی کا دورہ، آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش پاکستان سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل تیار ہے، دہشت گردی افغانستان سے آرہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد میں مین ہیٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت فورسز کے ساتھ مخلصانہ طور پر کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی: رانا ثنا اللہ ٹرمپ کا ایران پر جلد دوبارہ حملے کا اشارہ، مزید کارروائی کا امکان ظاہر کردیا ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا پر طنز، اسرائیل سے تعلقات کو ’طفیلی‘ قرار دے دیا سعودی اتحاد کا دعویٰ، حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز فضا میں تباہ کردیے گئے یورپی یونین کے فنڈز میں مبینہ فراڈ، لیتھوانیا میں 12 افراد پر فردِ جرم عائد ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.85 فیصد ہوگئی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز، 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی پیٹرول پمپ مالکان کے ڈیلی پرائس میکانزم پر تحفظات، وفاقی وزیر سے ملاقات کا مطالبہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی سستے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کمی پرائیویسی خدشات پر میٹا نے اے آئی ایجنٹ میوز کا چیٹ شیئرنگ فیچر معطل کردیا یوٹیوب موبائل ایپ میں بڑی تبدیلیاں، کسٹم فیڈز کا نیا فیچر متعارف اے آئی ہیکرز سے تحفظ کے پانچ مؤثر طریقے، ماہرین کی اہم تجاویز مشہور گیم اسٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو 30 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
پاکستان خبر

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشت گرد ہلاک

پشاور( پاکستان خبر) خیبر پختونخوا میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے تناظر میں سکیورٹی فورسز نے کوہاٹ، ہنگو اور تھل کے علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، جن میں مجموعی طور پر 37 دہشت گرد مارے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک کارروائی میں 9 خوارج ہلاک ہوئے، جبکہ افغانستان سے متصل سرحدی علاقے میں فتنۃ الخوارج اور اس سے منسلک دہشت گرد گروہوں کے 3 کیمپ اور ٹھکانے تباہ کیے گئے۔20 ستمبر کو کوہاٹ اور ہنگو اضلاع میں دہشت گردوں کے ایک گروہ کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر زمینی کارروائی کی گئی، جس میں مؤثر کارروائی کے نتیجے میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 9 خوارج ہلاک ہوئے۔ذرائع کے مطابق قابل اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر افغانستان سے متصل سرحدی علاقے میں فتنۃ الخوارج اور اس سے وابستہ دہشت گرد گروہوں کے کیمپوں اور ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔