تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ( پاکستان خبر) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے کلی سوران میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ دہشتگرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر ایک بڑی دہشتگرد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔فورسز نے جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کی مدد سے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں جدید اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا، جبکہ 3 گاڑیاں، 2 موٹر سائیکلیں، آئی ای ڈی ڈیوائس اور کالعدم تنظیم کا جھنڈا بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد مقامی افراد سے لوٹ مار، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔سکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔