راولپنڈی( پاکستان خبر) خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کے دوران متعدد خوارج ہلاک کر دیے گئے، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام وژن کے تحت خیبر پختونخوا میں گزشتہ دو ماہ سے مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے۔ذرائع کے مطابق علاقے کھٹی کلی میں کی گئی کارروائی کے دوران متعدد خوارج کو ہلاک کیا گیا، جبکہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے کئی دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور مقامی آبادی کو نقصان سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد خوارج ہلاک، اسلحہ برآمد
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان