مستونگ(پاکستان خبر) بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کنک وادی میں فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے چوکی پر حملے کی کوشش کی، جسے فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا اور 2 دہشتگرد ہلاک کردیے۔فرار ہونے والے دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز نے تعاقب کیا اور مزید 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔ کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 3 موٹرسائیکلیں، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔