تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بھارت خطے میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے:سکیورٹی ذرائع

بھارت خطے میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے:سکیورٹی ذرائع

راولپنڈی( پاکستان خبر) میڈیا انفلوئنسرز کے ساتھ ایک اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار کی نشست میں بھارت کے کردار اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت اپنے داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے خطے بالخصوص پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ بھارتی قیادت زمینی حقائق تسلیم کرنے سے گریزاں ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بعض شدت پسند نظریات نے بھارت کے سیکولر تشخص کو متاثر کیا ہے اور اندرونی سیاسی و سماجی تقسیم بڑھ رہی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی حساس ہے اور وہاں بھاری فوجی موجودگی برقرار ہے۔مزید کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف مختلف بیانیے اور الزامات کا مقصد عالمی توجہ ہٹانا ہے، جبکہ پاکستان کے استحکام اور ترقی کو بعض عناصر اپنے لیے چیلنج سمجھتے ہیں۔سکیورٹی ذرائع نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔