اسلام آباد (پاکستان خبر) سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کل منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔اجلاسوں کے انعقاد سے متعلق سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی گئی ہے۔ پارلیمانی سطح پر اہم امور زیر غور آنے کا امکان ہے۔