تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایران جنگ کے دوران حساس فوجی معلومات افشا، امریکی حکام کی تحقیقات تیز

ایران جنگ کے دوران حساس فوجی معلومات افشا، امریکی حکام کی تحقیقات تیز

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکی فوج کے اسلحہ ذخائر سے متعلق حساس معلومات ذرائع ابلاغ تک پہنچنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ امریکی حکام نے معلومات افشا ہونے کا سراغ لگانے کے لیے تقریباً 50 فوجی افسران اور شہری اہلکاروں کے جھوٹ پکڑنے والے ٹیسٹ کیے ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اگست میں امریکی محکمہ دفاع کے مشترکہ فوجی عملے سے وابستہ اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی گئی اور ان کے جھوٹ پکڑنے والے ٹیسٹ بھی لیے گئے۔تحقیقات کا بنیادی مقصد امریکی جنگی ذخائر میں کمی سے متعلق معلومات کے ذرائع کا پتا لگانا ہے۔ ان معلومات میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں اور پیٹریاٹ میزائل شکن نظام کے لیے استعمال ہونے والے میزائلوں کے ذخائر میں کمی کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔