تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

جنگِ ستمبر: 19ویں روز 40 بھارتی ٹینک تباہ، 109 اہلکار گرفتار

جنگِ ستمبر: 19ویں روز 40 بھارتی ٹینک تباہ، 109 اہلکار گرفتار

اسلام آباد( پاکستان خبر) ستمبر 1965 کی جنگ کے 19ویں روز سیالکوٹ، جموں اور دیگر محاذوں پر پاکستانی افواج نے بھارتی فوج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔ دستیاب جنگی ریکارڈ کے مطابق سیالکوٹ، جموں سیکٹر میں بھارتی فوج کے 40 ٹینک تباہ کیے گئے، جبکہ 3 افسران، 4 جونیئر کمیشنڈ افسران اور 102 اہلکاروں کو جنگی قیدی بنایا گیا۔کھیم کرن کے علاقے میں بھارتی فضائی حملوں کی تین کوششیں ناکام بنائی گئیں، جبکہ واہگہ، اٹاری محاذ پر بھارتی جوابی کارروائیوں کو بھی پسپا کیا گیا۔ قصور اور کھیم کرن کے علاقوں میں پاکستانی فورسز نے بھارتی فوج کو کئی میل پیچھے دھکیلنے کا دعویٰ کیا۔چونڈہ کے محاذ پر بھی پاکستانی فوج کی کارروائیاں جاری رہیں۔ سندھ، راجستھان سیکٹر میں بھارتی فوج کے 150 اہلکاروں کی ہلاکت اور 21 کو جنگی قیدی بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں۔مجاہدین نے راجوڑی کے قریب بھارتی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا، جبکہ سری نگر کے قریب ایک اہم پل بھی تباہ کیا گیا۔پاک فضائیہ نے زمینی افواج کی معاونت جاری رکھتے ہوئے سیالکوٹ، جموں سیکٹر میں بھارتی فضائیہ کا ایک ہنٹر طیارہ مار گرایا۔جنگ کے دوران ملک بھر سے مصنفین، شاعروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے قومی دفاعی فنڈ میں اپنی آمدنی کا 10 فیصد دینے کا اعلان بھی کیا۔