تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

جنگ ستمبر، بھارتی میجر جنرل کی ڈائری سے اہم انکشافات

جنگ ستمبر، بھارتی میجر جنرل کی ڈائری سے اہم انکشافات

راولپنڈی( پاکستان خبر) ستمبر 1965 کی جنگ کے 14ویں روز لاہور کے محاذ سے حاصل ہونے والی بھارتی میجر جنرل کی ڈائری نے جنگ سے متعلق حیران کن حقائق آشکار کردیئے۔جنگ کے دوران پاک فوج اور پاک فضائیہ نے مختلف محاذوں پر دشمن کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں اور بھارتی افواج کو شدید نقصان پہنچایا۔ڈائری میں بھارتی فوج کو جنگ کے حوالے سے دیے گئے احکامات کا ذکر ہے، جبکہ اقتدار کی کشمکش میں بھارتی افواج کو بطور مہرہ استعمال کیے جانے کا بھی انکشاف کیا گیا۔نئی دہلی کے سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کی ناقص کارکردگی حکومت کیلئے بڑا بحران بن چکی تھی۔ لاہور کے مقبول پور محاذ پر پاک فوج نے بھارتی حملہ ناکام بناتے ہوئے 150 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا، جبکہ دشمن اس سے دگنی تعداد میں زخمی فوجی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔گدرو محاذ پر پاکستانی فوج نے بھارتی چوکی پر قبضہ کرکے ایک بھارتی افسر سمیت 35 اہلکاروں کو جنگی قیدی بنا لیا۔14 ستمبر کو بھارتی فضائیہ کے مزید 11 جنگی طیارے تباہ ہوئے، جس کے بعد تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کی تعداد 80 ہوگئی، جبکہ 5 بھارتی ٹینک بھی تباہ کیے گئے۔ تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے پائلٹس نے پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے دشمن پر برتری ثابت کی۔