تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک

 راولپنڈی ( پاکستان خبر) ڈی جی آئی ایس پی آرسیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے نوکچہ میں خالی واٹر باؤزر کو آگ لگانے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد این 40 شاہراہ کے مختلف مقامات پر آتشزدگی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔ اس سے قبل 31 اگست کو بھی ایسی تخریبی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہندوستان کے 11 دہشت گرد ہلاک کیے گئے تھے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے علاقے باڑہ میں عزم استحکام وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، جس کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جبکہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے عزم کا اظہار کیا ہے۔