تازہ ترین
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی کنٹرول یقینی بنایا جائے، شرمیلا فاروقی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں دوسرے بچے کی خوشخبری حریم فاروق یونیورسٹی میں لباس کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار سعود قاسمی کا نادیہ خان پر شوبز میں تنازعات بڑھانے کا الزام شاہ ویر جعفری کی پہلی ٹی وی پرفارمنس، مداحوں کے دلچسپ تبصرے کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کی خبر مسترد کردی ورلڈکپ 2027، پاک بھارت میچ کیلئے ایک لاکھ 10 ہزار ٹکٹ درخواستیں گرلز ہاکی کی تربیت کیلئے دو غیرملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے حسن نواز کی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں 62 درجے شاندار ترقی عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری تسلیم کر رہے ہیں: وزیر خزانہ پنشن بچت کنندگان کیلئے کم لاگت سرمایہ کاری کا نیا منصوبہ متعارف پاکستان جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کی مین لائن ون منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت زیلنسکی کا روس کی یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کا دعویٰ ایران کیخلاف جنگ، 81 امریکی فوجی طیارے تباہ یا متاثر: رپورٹ سعودی کابینہ کا یمن کی آئینی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان خبر

بلوچستان میں دو کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں دو کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ ( پاکستان خبر) بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں دو کارروائیوں کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد مارے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے فتح علی میں فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے بعد دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے دھاڈر میں بھی سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی، جس میں فتنۃ الہندوستان کے 2 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا سلسلہ برقرار ہے۔