تازہ ترین
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی کنٹرول یقینی بنایا جائے، شرمیلا فاروقی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں دوسرے بچے کی خوشخبری حریم فاروق یونیورسٹی میں لباس کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار سعود قاسمی کا نادیہ خان پر شوبز میں تنازعات بڑھانے کا الزام شاہ ویر جعفری کی پہلی ٹی وی پرفارمنس، مداحوں کے دلچسپ تبصرے کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کی خبر مسترد کردی ورلڈکپ 2027، پاک بھارت میچ کیلئے ایک لاکھ 10 ہزار ٹکٹ درخواستیں گرلز ہاکی کی تربیت کیلئے دو غیرملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے حسن نواز کی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں 62 درجے شاندار ترقی عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری تسلیم کر رہے ہیں: وزیر خزانہ پنشن بچت کنندگان کیلئے کم لاگت سرمایہ کاری کا نیا منصوبہ متعارف پاکستان جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کی مین لائن ون منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت زیلنسکی کا روس کی یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کا دعویٰ ایران کیخلاف جنگ، 81 امریکی فوجی طیارے تباہ یا متاثر: رپورٹ سعودی کابینہ کا یمن کی آئینی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان خبر

810 ملین ڈالر فنڈز روکنے پر 7 امریکی ریاستیں عدالت پہنچ گئیں

810 ملین ڈالر فنڈز روکنے پر 7 امریکی ریاستیں عدالت پہنچ گئیں

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) کیلیفورنیا سمیت 7 امریکی ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف وفاقی عدالت سے رجوع کرلیا ہے، مقدمے میں کانگریس سے منظور شدہ تقریباً 810 ملین ڈالر کے فنڈز روکنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ریاستوں کا مؤقف ہے کہ انتظامیہ نے کانگریس کی منظوری سے مختص رقم جاری کرنے سے گریز کیا اور اسے مالی سال ختم ہونے سے قبل منسوخ کرنے کی کوشش کی۔ اس مقصد کیلئے ’’پاکٹ ریسشن‘‘ نامی طریقہ اختیار کیا گیا، جس کے ذریعے کانگریس کے فیصلہ کرنے سے پہلے ہی فنڈز کی مدت ختم ہونے کا امکان پیدا ہوجاتا ہے۔کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل روب بونٹا کی سربراہی میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کا اقدام اختیارات کی تقسیم اور کانگریس کے مالیاتی اختیار سے متعلق آئینی شقوں سے متصادم ہے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ جن پروگراموں کیلئے یہ رقوم مختص تھیں، ان میں غیر قانونی امیگریشن، نسلی کشیدگی اور ماحول سے متعلق ایسی پالیسیوں کی حمایت کی جا رہی تھی جنہیں انتظامیہ مناسب نہیں سمجھتی۔مقدمہ شمالی ضلع کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا ہے، جہاں وفاقی اخراجات پر صدر کے اختیار اور کانگریس کے مالیاتی اختیارات کی حدود سے متعلق قانونی تنازع زیرِ سماعت ہوگا۔