تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

بلوچستان میں شدید سردی اور دھند، حدِ نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ

بلوچستان میں شدید سردی اور دھند، حدِ نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ

کوئٹہ( پاکستان خبر) بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں محکمہ موسمیات نے شدید سردی کے ساتھ جزوی ابر آلودگی کی پیش گوئی کی ہے۔صبح کے اوقات میں ڈیرہ بگٹی، کوہلو، ڈیرہ مراد جمالی، جعفر آباد، نصیر آباد، جھل مگسی اور سبی میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، جس سے حدِ نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری جبکہ قلات میں منفی 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت میں صفر، ژوب میں 4، سبی میں 6 اور تربت میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ نوکنڈی میں 9 اور چمن میں 5 ڈگری تک گر گئی۔ساحلی علاقوں میں بھی سرد موسم رہا، گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 اور جیوانی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بلوچستان کے شہریوں کو صبح کے وقت دھند اور سردی کے پیش نظر احتیاط کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔