تازہ ترین
لوئر دیر: پولیس کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک پاکستان اور ایران کا سکیورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق صدر زرداری کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آصفہ بھٹو کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آبنائے ہرمز: پھنسے ملاحوں اور جہازوں کے انخلا کے لیے بڑا بحری آپریشن شروع امریکی کانگریس کی جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد منظور، صدر کو فوجی واپسی کی ہدایت ٹرمپ کا سینیٹ پر شدید ردعمل، ایران سے متعلق ووٹ کو بے معنی قرار دے دیا اسرائیلی وزیر کا بیان: ایران کے خلاف اکیلے کارروائی کا امکان ظاہر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل سستا خیبرپختونخوا میں سیف سٹی منصوبے کی اضلاع تک توسیع کا فیصلہ یکم جولائی سے گاڑیوں پر ٹیکسز میں بڑی تبدیلیاں، نئی شرطیں نافذ حکومت کا جامشورو پاور پلانٹ کو تھر کول پر منتقل کرنے کا فیصلہ سابق کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ورلڈ کپ 2026: امریکہ نے ایرانی ٹیم کے سفری قوانین میں نرمی کر دی فیفا ورلڈ کپ 2026: کروشیا نے پاناما کو شکست دے دی ایف آئی ایچ کی پاکستان کے غلط جھنڈے کی نمائش پر باضابطہ معذرت
پاکستان خبر

بجلی کا شدید بحران، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں خطرناک اضافہ

بجلی کا شدید بحران، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں خطرناک اضافہ

اسلام آباد( پاکستان خبر)ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں صورتحال سنگین ہو گئی ہے اور بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کا اوسط شارٹ فال ساڑھے 3 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ سے بھی بڑھ چکا ہے، جس سے بجلی کی فراہمی مزید متاثر ہو رہی ہے۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی، ہائیڈرو اور تیل کی قلت کے باعث پیداوار کم ہو رہی ہے، جبکہ لوڈشیڈنگ کا باقاعدہ شیڈول جاری نہ کرنے سے غیر اعلانیہ بندش میں اضافہ ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق جہاں دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہونی چاہیے تھی وہاں کئی علاقوں میں چھ، چھ گھنٹے تک بجلی بند کی جا رہی ہے، اور یہ صورتحال آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔