تازہ ترین
پشاور سکول حادثہ، مالکان اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج پنجاب اے آئی دور میں، خیبرپختونخوا پتھر کے زمانے میں ہے، مریم نواز پشاور اسکول سانحہ، ریسکیو 1122 نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہوسکتا ہے، رانا ثنا اللہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ میں ساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم روسی فوج کا خارکوف کی دو آبادیوں پر قبضے کا دعویٰ، یوکرین کے 1105 اہلکار ہلاک و زخمی مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی ہیں، ایرانی صدر وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی، 64 فیصد امریکی ناخوش روسی ڈیزل کی امریکا کو پہلی کھیپ تین ہفتوں میں بھیجنے کا امکان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ پاکستان، جنوبی کوریا اور مصر میں اربوں کی سرمایہ کاری پر غور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 474 پوائنٹس بڑھ گیا چینی وزیر خزانہ کا پاکستان کی معاشی بہتری کا خیرمقدم، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹیسلا کی نئی روڈسٹر کی رونمائی، اڑنے والی گاڑی کی تیاری 2028 میں متوقع بغیر کھڑکیوں کے جدید مسافر طیارے کی تیاری، پہلی آزمائشی پرواز 2027 میں متوقع چیٹ جی پی ٹی کے خلاف آٹھ امریکی ریاستوں کے مقدمات، بچوں کی سلامتی پر تحفظات
پاکستان خبر

کشمیری عوام کا حق خودارادیت تسلیم کیا جائے:شہباز شریف

کشمیری عوام کا حق خودارادیت تسلیم کیا جائے:شہباز شریف

اسلام آباد( پاکستان خبر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 5 جنوری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا گیا۔یوم حق خودارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے بتایا کہ 5 جنوری 1949 کو یو این کمیشن برائے بھارت و پاکستان نے تاریخی قرارداد منظور کی، جس میں طے پایا کہ ریاست جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری سے کیا جائے گا۔تاہم وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی غیر قانونی قبضے کے باعث یہ وعدہ پورا نہیں ہو سکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ 8 دہائیوں سے بھارتی قابض افواج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن بھارتی جبروتشدد کے ہتھکنڈے کشمیری عوام کے عزم کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔شہباز شریف نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے جابرانہ اقدامات کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کرے۔خیال رہے کہ آج پاکستان اور خطہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں۔