تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

شاہد آفریدی کا ہر پاکستانی کیلئے مساوی سہولیات کا مطالبہ

شاہد آفریدی کا ہر پاکستانی کیلئے مساوی سہولیات کا مطالبہ

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ملک کے ہر شہری کو صحت اور تعلیم کی یکساں اور معیاری سہولیات ملنی چاہئیں۔ایک بیان میں شاہد آفریدی نے سوال اٹھایا کہ اگر سرکاری اسپتال اور تعلیمی ادارے واقعی بہترین سہولیات فراہم کرتے ہیں تو حکمران طبقے کے لوگ اپنے بچوں کو ان اداروں میں کیوں نہیں بھیجتے؟انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے پمز اسپتال میں 14 بچے زندگی کی بازی ہار گئے، واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد رپورٹ سامنے آچکی ہے جبکہ ذمہ دار حکام کو معطل بھی کردیا گیا ہے۔سابق کپتان نے بتایا کہ پمز واقعے کے سلسلے میں فوجداری کارروائی کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں، تاہم کوئی بھی کارروائی ان معصوم بچوں کی زندگی واپس نہیں لا سکتی۔شاہد آفریدی نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے ہر شہری کو صحت اور تعلیم کے یکساں معیار اور سہولیات تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔