تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سیریز کے لیے شان مسعود کو کپتانی برقرار رکھنے کا امکان

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سیریز کے لیے شان مسعود کو کپتانی برقرار رکھنے کا امکان

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود کے پاس برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ریڈ بال کرکٹرز کا پری سیزن کیمپ مکمل ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان 6 یا 7 جولائی کو کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود کو کپتان برقرار رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ سعود شکیل اور محمد رضوان نے فٹنس مسائل پر قابو پا لیا ہے اور وہ سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔پی سی بی کی جانب سے اس بار ممکنہ اسکواڈ کا اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کیے جانے کا امکان ہے۔ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے فاسٹ بولرز کی تعداد زیادہ رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ اسپن بولنگ میں ساجد خان کو یقینی انتخاب قرار دیا جا رہا ہے۔ علی عثمان کو بھی زیر غور لایا جا سکتا ہے۔نوجوان کھلاڑیوں میں عبداللہ فضل اور اذان اویس کو موقع دینے کا امکان ہے۔اسلام آباد میں قومی ٹیم کا فائنل تربیتی کیمپ 9 جولائی سے 12 اگست تک جاری رہے گا، جبکہ ٹیم 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوگی۔