کراچی (پاکستان خبر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ یا ہتھیار اٹھانے کی کوشش کی گئی تو عوام کے تحفظ کیلئے حکومت کارروائی کرے گی۔ کراچی پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پیپلز پارٹی کی حکومت کے مختلف منصوبوں اور آزادیٔ صحافت کیلئے اقدامات کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں سندھ حکومت کا وفد چین جائے گا، جہاں سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت کی جائے گی، جبکہ صوبے میں ٹرانسپورٹ کی سہولتیں مزید بڑھائی جا رہی ہیں۔