تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی، مقامی مارکیٹ میں نرخ گر گئے

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی، مقامی مارکیٹ میں نرخ گر گئے

کراچی ( کامر س ڈیسک) عالمی بلین مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث قیمتی دھاتوں کے نرخ کم ہو گئے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 52 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 972 ڈالر کی سطح پر آگیا۔عالمی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 200 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 19 ہزار 636 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام سونا 4 ہزار 458 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار 770 روپے پر آگیا۔اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 107 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 242 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 92 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 351 روپے کی سطح پر آگئی۔