لاہور( پاکستان خبر) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی، جس میں صوبے کے امور، جاری ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ اور علی پرویز ملک بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور صوبے سے متعلق مختلف امور پر گفتگو ہوئی، جبکہ سیاسی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے سیاسی رواداری اور باہمی مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان