تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پاکستان اپنی سرزمین پر بیرونی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے: وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان اپنی سرزمین پر بیرونی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے: وزیراعظم شہباز شریف

کراچی( پاکستان خبر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر بیرونی دہشت گردی کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاس ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی اور دوست ممالک کے کیڈٹس کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے ملکی دفاع میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی نے ہر مشکل وقت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کے مطابق “معرکہ حق” میں پاک بحریہ کا کردار تاریخ کا حصہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ علاقائی پیش رفت اور ایران و امریکا کے درمیان مفاہمت خطے کے لیے اہم ہے، اور اس میں پاکستان کے سفارتی کردار کو بھی سراہا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قیامِ امن کے لیے پاکستان کی کوششیں مؤثر اور مخلصانہ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے میں بڑی تبدیلیاں دور رس اثرات کی حامل ہوں گی، جبکہ بعض عناصر پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے اپنی افواج کے ساتھ مکمل طور پر پرعزم ہے۔