تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایس آئی ایف سی کے تحت صنعتی ترقی میں تیزی، سیمنٹ سیکٹر میں 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری منظور

ایس آئی ایف سی کے تحت صنعتی ترقی میں تیزی، سیمنٹ سیکٹر میں 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری منظور

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان میں صنعتی ترقی اور اصلاحاتی عمل کے تسلسل کے تحت اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کا کردار معیشت کے مختلف شعبوں میں نمایاں تبدیلیاں لا رہا ہے۔ایس آئی ایف سی کی فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت ملک میں 7 نئے سیمنٹ پلانٹس کے لیے مجموعی طور پر 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی ہے۔ ریگولیٹری رکاوٹوں کے خاتمے کے بعد فلیئنگ سیمنٹ اور لکی سیمنٹ سمیت متعدد بڑی کمپنیوں کے منصوبوں کو عملی پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔اس سہولت کاری کے نتیجے میں لکی سیمنٹ نے کراچی پلانٹ کی اپ گریڈیشن مکمل کرتے ہوئے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کر لیا ہے۔ کراچی پلانٹ کی سالانہ پیداواری صلاحیت 3 لاکھ ٹن کے اضافے کے بعد 5.35 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔کمپنی کے مطابق اس جدید اپ گریڈیشن سے نہ صرف فیول ایفیشنسی میں بہتری آئے گی بلکہ کوئلے کے استعمال میں بھی کمی متوقع ہے۔ اس توسیع کے بعد لکی سیمنٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت بڑھ کر 15.6 ملین ٹن سالانہ ہو گئی ہے، جس سے کمپنی نے پاکستان کی سب سے بڑی سیمنٹ پروڈیوسر کے طور پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔ماہرین کے مطابق ان منصوبوں سے ملک میں طویل المدتی، پائیدار اور جدید صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا، جبکہ ویلیو ایڈیشن اور برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔مجموعی طور پر یہ پیش رفت اس بات کی عکاس ہے کہ ایس آئی ایف سی کے اصلاحاتی اقدامات پاکستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔