کراچی( کامرس ڈیسک)سندھ ریونیو بورڈ نے ٹیکس سال 2025-26 کے لیے زرعی آمدنی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے، جس کے بعد اب ٹیکس دہندگان 31 اکتوبر 2026 تک اپنے ریٹرن جمع کرا سکیں گے۔ اس سلسلے میں سرکلر جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت فارم AIT-03 کے ذریعے آن لائن ریٹرن جمع کرانے کی سہولت بھی میسر ہے۔