تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سندھ حکومت کا بڑا اقدام: کراچی میں پبلک کمپلینٹ سیل فعال

سندھ حکومت کا بڑا اقدام: کراچی میں پبلک کمپلینٹ سیل فعال

کراچی( پاکستان خبر) سندھ حکومت نے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے چیف منسٹر سیکریٹریٹ کراچی میں پبلک کمپلینٹ سیل فعال کر دیا ہے۔اس سیل میں وزرا، مشیر اور ترجمانوں کی ڈیوٹیاں مقرر کی گئی ہیں تاکہ شہری اپنے مسائل براہِ راست حکومتی نمائندوں کے سامنے رکھ سکیں اور فوری ریلیف حاصل کر سکیں۔ سیل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک فعال رہے گا اور روزانہ کی بنیاد پر مختلف حکومتی نمائندوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔مقرر کردہ شیڈول میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو شامل ہیں، جبکہ میئر کراچی سمیت دیگر اہم شخصیات اور ترجمان بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔سندھ حکومت نے عوامی شکایات کے بروقت حل کے لیے مانیٹرنگ کا نظام بھی متعارف کرایا ہے، جس سے چیف منسٹر سیکریٹریٹ میں اوپن ڈور سسٹم کے نفاذ کے ذریعے شہریوں کے مسائل کا فوری ازالہ ممکن ہوگا۔