اسلام آباد( کامرس ڈیسک)معروف صنعت کار ایس ایم تنویر نے ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ نظام مزید نہیں چل سکتا اور اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ضلعی معیشت کی طرف منتقل ہونا ہوگا اور ہر ضلع کو اپنی معاشی ذمہ داری دینا ہوگی۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ ملک کا حل قرض نہیں بلکہ صنعت کار ہیں، جبکہ پاکستان میں موجود صلاحیت کو محنت اور درست حکمت عملی کے ذریعے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔